سورة الشعراء - آیت 9
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 9 میں نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ صبر و ثبات قدمی کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہئے اور حزن و ملال نہ کیجئے، اللہ ان کافروں سے انتقام لینے پر پوری طرح قادر ہے، کیونکہ وہ ہر چیز پر غالب ہے، اور وہ اپنے نیک بندوں پر بڑامہربان ہے