سورة الشعراء - آیت 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ان کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھو دیں گے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
2۔ نبی کریم (ﷺ) کو نصیحت کی گئی ہے کہ اگر مشرکین مکہ آپ پر اور قرآن کریم پر ایمان نہیں لاتے ہیں، تو اس غم میں اپنے آپ کو ہلاک نہ کرلیجئے، آپ کا کام تبلیغ کرنا ہے، اسے آپ نے انجام دے دیا، ہدایت دینا آپ کا کام نہیں ہے،