سورة الفرقان - آیت 73
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آٹھویں صفت یہ ہے کہ جب کوئی شخص قرآن کریم کی آیتیں پڑھ کر انہیں نصیحت کرتا ہے تو بہرے اور اندھے نہیں ہوجاتے ہیں (تاکہ نہ نصیحت سنیں اور نہ ان آیتوں کے اثرات کو دیکھ پائیں) بلکہ بہت ہی غور سے سنتے ہیں اور ان کے اثرات ان پر ظاہر ہوتے ہیں