سورة الفرقان - آیت 64

وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جو اپنے رب کے سامنے سجدے اور قیام کرتے ہوئے راتیں گزار دیتے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

دوسری صفت یہ ہے کہ وہ راتوں میں اٹھ کر نمازیں پڑھتے ہیں، اور اپنے رب کے حضور گریہ و زاری کرتے ہیں۔ سورۃ الذاریات آیات 17 .18 میں ہے﴿ كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ﴾۔ وہ لوگ راتوں کو بہت کم سوتے تھے، اور صبح کے وقت اللہ سے مغفرت مانگتے تھے۔