سورة الفرقان - آیت 36

فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور کہہ دیا کہ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جو ہماری آیتوں کو جھٹلا رہے ہیں۔ پھر ہم نے انھیں بالکل ہی پامال کردیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تورات دی، اور ان کے بھائی ہارون کو ان کا مددگار بنایا، اور انہیں حکم دیا کہ وہ فرعون، ہامان اور قبطیوں کے سامنے توحید کی دعوت پیش کریں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، لیکن فرعون اور فرعونیوں نے اللہ کی آیتوں اور معجزات کو جھٹلا دیا اور موسیٰ و ہارون کی دعوت توحید قبول کرنے سے انکار کردیا، تو اللہ نے انہیں بحر قلزم (بحر احمر) میں غرق کردیا۔