سورة البقرة - آیت 21
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اے لوگوں اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا، یہی تمہارا بچاؤ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اب اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو خطاب کر کے کہا کہ اے انسانو ! دیکھو، دھوکے میں نہ آؤ اور اپنی تخلیق کے مقصد کو فراموش نہ کرو، کبر و غرور سے کام نہ لو، اور اس اللہ کی بندگی کے لیے جھک جاؤ جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا، یہی تقوی کی راہ ہے اور یہی ذریعہ ہے اللہ کی ناراضگی اور اس کے عذاب سے بچنے کا۔