سورة الفرقان - آیت 12

إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جب وہ انھیں دور سے دیکھے گی تو یہ غصے سے بپھرنا اور دھاڑنا سنیں گے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آخرت کی تکذیب کرنے والوں کا ٹھکانا اللہ نے جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ بنائی ہے جو جہنمیوں کو دور سے ہی دیکھ کر شدید غضبناک ہوجائے گی اور انہیں اپنی گرفت میں لینے کے لیے چیخنے لگے گی، جسے سن کر جہنمی کانپ اٹھیں گے،