سورة النور - آیت 36
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان گھروں میں جن کے بلند کرنے اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے (١) وہاں صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرو (٢)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
24۔ مفسر ابو السعود لکھتے ہیں : چونکہ اوپر کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کے بارے میں فرمایا کہ اس میں تمام عبادات، معاملات اور آداب زندگی کو کھول کر بیان کردیا گیا ہے، ان احکام پر عمل کرنے والوں اور ان کا انکار کرنے والوں کا ثواب و عقاب بھی بیان کردیا گیا ہے، اس لیے اب انہی دونوں اچھی اور بری جماعتوں کے بعض اعمال کا ذکر کیا جارہا ہے۔