سورة النور - آیت 20

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ بڑی شفقت رکھنے والا مہربان ہے (١) (تم پر عذاب اتر جاتا)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (20) میں اللہ نے دوبارہ احسان جتایا ہے کہ اس نے محض اپنے فضل و کرم سے تمہیں فورا عذاب میں مبتلا نہیں کیا، ورنہ تمہارا گناہ تو بہت بڑا تھا۔