سورة المؤمنون - آیت 116

فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ تعالیٰ سچا بادشاہ ہے وہ بڑی بلندی والا ہے (١) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ کی ذات اس سے بہت ہی بلند و بالا ہے کہ وہ کسی چیز کو بے کار پیدا کرے، ہم نے تو تمہیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے،