سورة المؤمنون - آیت 95
وَإِنَّا عَلَىٰ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَادِرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم جو کچھ وعدے انھیں دے رہے ہیں سب آپ کو دکھا دینے پر یقیناً قادر ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (95) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے، ہم اسے کسی وقت بھی لانے پر قادر ہیں، لیکن حکمت کا تقاضا ہے کہ اسے اس کے وقت مقرر تک موخر رکھا جائے۔