سورة المؤمنون - آیت 74

وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں (١)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن چونکہ وہ لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اس لیے اس دین کو قبول کرنے سے اعراض کر رہے ہیں۔