سورة المؤمنون - آیت 64

حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے آسودہ حال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیا (١) تو بلبلانے لگے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

19۔ جن کفار قریش کو اللہ تعالیٰ نے مال و اولاد سے نوازا تھا اور جن کی رسی ڈھیل دی تھی تاکہ کفر و سرکشی میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے چلے جائیں، جب میدان بدر میں اللہ نے ان کی گرفت کی اور قید و بند اور قتل کی صورت میں اس کا عذاب ان پر مسلط ہوگیا یا جب رسول اللہ (ﷺ) کی دعا کی وجہ سے اللہ نے انہیں قحط سالی میں مبتلا کردیا، تو چیخ و پکار کرنے لگے،