سورة المؤمنون - آیت 63
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں (١) جنہیں وہ کرنے والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
18۔ روئے سخن کفار کی طرف پھیر دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا آیتوں میں بھلائی کی طرف سبقت کرنے والے مومنوں کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان سے یہ کفار کوسوں دور ہیں اور ان کے دلوں پر غفلت طاری ہے اور کفر و شرک کے علاوہ بھی انہوں نے بڑے گناہوں کا ارتکاب کیا ہے، جو ان کے نامہ اعمال میں نوشتہ ہیں، اور یہ سارے اعمال انہیں جہنم تک پہنچا کر رہیں گے۔