سورة المؤمنون - آیت 49

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راہ راست پر آجائیں (١)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (49) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فرعون اور فرعونیوں کی ہلاکت اور ان کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے بعد ہم نے موسیٰ کو تورات عطا کی، تاکہ بنی اسرائیل اس پر عمل کر کے رضائے الہی کی راہ پر گامزن رہیں۔