سورة المؤمنون - آیت 3

وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

دوسری صفت یہ ہے کہ وہ ہر ایسی فکر اور ہر ایسے قول و عمل سے اعراض کرتے ہیں جس کی اللہ کی طرف سے اجازت نہ ہو، ان کی زندگی میں بیہودہ باتوں اور ناروا کاموں کے لیے فراغ نہیں ہوتا ہے۔