سورة الحج - آیت 29

ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں (١) اور اپنی نذریں پوری کریں (٢) اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں (٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) قربانی کرنے کے بعد حجاج احرام کے کپڑے اتار دیں، بال منڈوا لیں، ناخن بڑھے ہوں تو انہیں تراش لیں، اور صاف ستھرے کپڑے پہن لیں، اور اگر نذر مانی تھی کہ حرم میں جانور ذبح کریں گے تو اسے پوری کریں اور مسجد حرام جاکر بیت اللہ کا طواف افاضہ (طواف زیارت) کریں جو حج کا رکن ہے، اور جو وقوف عرفہ اور دس تاریخ کو جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد کیاجاتا ہے۔