سورة الحج - آیت 23
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں بہہ رہی ہیں، جہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم کا ہوگا (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13) جو لوگ دنیا میں اہل ایمان ہوں گے اور انہوں نے عمل صالح کیا ہوگا، انہیں اللہ تعالیٰ اس دن ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جنت میں انہیں سونے اور موتی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ ریشمی لباس زیب تن کیے ہوں گے،