سورة الحج - آیت 22

كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ جب بھی وہاں کے غم سے نکل بھاگنے کا ارادہ کریں گے وہیں لوٹا دیئے جائیں گے اور (کہا جائے گا) جلنے کا عذاب چکھو (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور غم و اندوہ اور درد و الم سے بے چین ہو کر جب بھی نکلنا چاہیں گے، تو جہنم پر مامور فرشتے انہیں مار مار کر دوبارہ لوٹا دیں گے اور ایک لمحہ کے لیے انہیں نکلنے نہیں دیں گے اور کہیں گے کہ تم آگ کے عذاب کا مزا چکھتے رہو۔