سورة الأنبياء - آیت 110
إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
البتہ اللہ تعالیٰ تو کھلی اور ظاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (١١٠) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم جو اسلام، قرآن کریم اور نبی کریم کا برملا مذاق اڑاتے ہو، اور ان کی عیب جوئی کرتے رہتے ہو تو اللہ تعالیٰ کو سب معلوم ہے اور جو عداوت و دشمنی بغض و حسد اپنے دلوں میں چھپائے پھرتے ہو، اللہ انہیں بھی جانتا ہے، نہ تمہارا ظاہری خبث اللہ سے پوشیدہ ہے اور نہ دل میں چھپا ہوا، مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے کفار مکہ کے لیے زبردست دھمکی ہے۔