سورة الأنبياء - آیت 100

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ وہاں چلا رہے ہونگے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے (١)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور شدت عذاب اور شدت حزن و الم کی وجہ سے جہنمیوں کے منہ سے ایک کربناک چیخ نکلتی رہے گی، اور جہنم کی چنگھاڑ اور جہنمیوں کی چیخ و پکار اور شدت عذاب کی وجہ سے جہنمی کچھ بھی نہ سن پائیں گے۔ اعاذنا اللہ من النار۔