سورة الأنبياء - آیت 50

وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یہ نصیحت اور برکت والا قرآن بھی ہم نے نازل فرمایا ہے کیا پھر بھی تم اس کے منکر ہو (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (٥٠) میں مخاطب کفار مکہ ہیں جو تورات کو آسمانی کتاب سمجھتے تھے کہ جب تم اس کے کلام الہی ہونے کے معترف ہو تو اس مبارک کتاب کا کیوں انکار کرتے ہو جسے ہم نے تورات کی طرح اپنے رسول محمد پر نازل کیا ہے۔