سورة الأنبياء - آیت 14
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہنے لگے ہائے ہماری خرابی! بیشک ہم ظالم تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب انہوں نے دیکھا کہ عذاب الہی نے انہیں بخت نصر کی فوجوں کی شکل میں ہر چہار جانب سے گھیر لیا تب اپنے جرائم کا اعتراف کر کے کف افسوس ملنے لگے اور چیخ و پکار کرتے رہے،