بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ
اتنا ہی نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن حیران کن خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا بلکہ یہ شاعر (١) ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی لاتے جیسے اگلے پیغمبر بھیجے گئے (٢) تھے۔
(٥) کفار مکہ نے قرآن کریم کے بارے میں لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ یہ اللہ کا کلام نہیں ہے، بلکہ جادو، جھوٹے خواب، اللہ کے خلاف افترا پردازی اور شاعری کا مجموعہ ہے، اور اگر محمد کو اصرار ہی ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے تو گزشتہ انبیا کی طرح کوئی نشانی لا کر دکھائے، جیسے صالح نے اونٹنی نکلا کر دکھا دی اور موسیٰ اور عیسیٰ نے دوسرے معجزات پیش کیے۔ بعض مفسرین لکھتے ہیں کہ ان کا یہ سوال خبث و شرارت اور کفر و عناد پر مبنی تھا، اس لیے کہ قرآن کریم کی آیتیں اور نبی کریم کے ذریعہ دیگر معجزات کا وقتا فوقتا ظہور، ایمان لانے کے لیے کافی تھا اور اگر اللہ کے علم میں ہوتا کہ وہ گزشتہ انبیا جیسی نشانیاں دیکھ کر ایمان لے آئیں گے تو اللہ ویسی نشانیاں بھی بھیج دیتا، لیکن ان کا یہ انداز گفتگو صرف حق کا انکار کرنے کے لیے تھا،