سورة الأنبياء - آیت 4

قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین و آسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے، وہ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(٤) اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ان کی سرگوشی کی اطلاع دی اور کہا آپ ان کافروں کو بتا دیجیے کہ میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمان و زمین میں واقع ہوتی ہے، اسی لیے دعوت اسلامیہ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے تم نے جو سرگوشی کی ہے اسے اس کی خبر ہے۔