سورة طه - آیت 122
ثُمَّ اجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر اس کے رب نے نوازا، اس کی توبہ قبول کی اور اس کی راہنمائی کی (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
مفسرین لکھتے ہیں کہ ان سے اس غلطی کا ارتکاب مقام نبوت پر سرفراز ہونے سے پہلے ہوا تھا، اس غلطی کی انہوں نے اپنے رب سے مغفرت طلب کی تو اللہ نے انہیں معاف کردیا اور اپنی پیغامبری کے لیے انہیں چن لیا۔