سورة طه - آیت 57
قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہنے لگا اے موسٰی! کیا تو اسی لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے جادو کے زور سے ہمارے ملک سے باہر نکال دے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ مصر والوں کو اپنے جادو کے زور سے اس وہم میں مبتلا کرنا چاہتے ہو کہ تمہیں اللہ نے اپنا نبی بنا کر بھیجا ہے تاکہ ہماری سلطنت اور ملک مصر پر قابض ہوجاؤ اور ہمیں یہاں سے نکال دو۔