سورة طه - آیت 53
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَسَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّن نَّبَاتٍ شَتَّىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اسی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے چلنے کے لئے راستے بنائے ہیں اور آسمان سے پانی بھی وہی برساتا ہے، پھر برسات کی وجہ سے مختلف قسم کی پیداوار بھی ہم ہی پیدا کرتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
موسیٰ (علیہ السلام) کا جواب ختم ہوجانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب کو اپنی وحدانیت پر ایمان لانے کی نصیحت کے طور پر فرمایا کہ ہم ہی اس پانی کے ذریعہ انواع و اقسام کے پودے، پھل اور درخت وغیرہ پیدا کرتے ہیں جو رنگ، مزا بو اور دیگر اوصاف و خصائص میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے عقل تقاضا کرتی ہے کہ تم ہم پر ایمان لے آؤ،