سورة طه - آیت 36

قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سوالات پورے کردیے گئے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمالی، ان کا شرح صدر فرما دیا، ان کی نصرت و اعانت کا وعدہ کردیا، ان کی لکنت جاتی رہی، اور ان کے بھائی ہارون کو جو ان سے عمر میں بڑے تھے، نبی بنا کر فرعون کے سامنے دعوت پیش کرنے کی ذمہ داری میں ان کا شریک و مددگار بنا دیا۔