سورة طه - آیت 21

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوبارہ لادیں گے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

موسیٰ نے جب اپنی لاٹھی کا یہ حال دیکھا تو ڈر کر بھاگنے لگے، اللہ نے ان سے کہا کہ آپ اسے پکڑ لیجیے اور ڈریے نہیں، ہم اسے پہلے کی طرح لاٹھی بنا دیں گے۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ لاٹھی بن گئی جو ان کے ہاتھ میں پہلے سے تھی۔