سورة طه - آیت 16
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَن لَّا يُؤْمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَتَرْدَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(7) اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو نصیحت کی، کہیں ایسا نہ ہو کہ منکرین آخرت اور خواہشات کی اتباع کرنے والے آپ کو آخرت پر ایمان لانے سے روک دیں، یعنی آپ ایسے لوگوں کی پیروی نہ کیجیے جو آخرت کا انکار کرتے ہیں، اور جن کی زندگی کا مقصد حصول لذت دنیا ہے وہ حصول رضائے مولی سے بالکل غافل ہیں۔