سورة طه - آیت 13
وَأَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور میں نے تجھے منتخب کرلیا ہے (١) اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور میں نے آپ کو اس زمانے کے تمام لوگوں کے درمیان سے چن لیا ہے اور اپنی پیغامبری کے لیے اختیار کرلیا ہے، اس لیے اب آپ پر جو وحی نازل ہونے جارہی ہے اسے غور سے سنیے، اور اس کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہوجایے،