سورة طه - آیت 6
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور (کرہ خاک) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3) آسمان اور زمین میں اور ان کے درمیان اور ساتوں زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کی ملکیت ہیں، سب اللہ کے زیر سلطنت ہیں ان میں سے کوئی بھی چیز اللہ کی مرضی کے بغیر نہ حرکت کرتی ہے نہ سکون پذیر ہوتی ہے، نہ بدلتی ہے اور نہ قرار پاتی ہے۔