سورة مريم - آیت 95
وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (95) میں ان کفار کی تردید کی گئی ہے جو اپنے استکبار کی وجہ سے کہتے تھے کہ اگر بالفرض قیامت آئے گی تو اس دن بھی ہمارے پاس غریب و بدحال مسلمانوں سے زیادہ مال و اولاد ہوگی۔