سورة مريم - آیت 80
وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور موت کے ذریعہ اس سے تمام دنیاوی مال و متاع اور اولاد چھین لیں گے، اور وہ میدان محشر میں تنہا اور خالی ہاتھ آئے گا، کچھ بھی اس کے پاس نہیں ہوگا۔