سورة مريم - آیت 66
وَيَقُولُ الْإِنسَانُ أَإِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انسان کہتا (١) ہے کہ جب میں مر جاؤنگا تو کیا پھر زندہ کر کے نکالا جاؤنگا (٢)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(42) مذکورہ ذیل آیات میں بعث بعد الموت اور حساب و جزا کے عقیدہ کو ثابت کیا گیا ہے، دوبارہ زندہ کیے جانے اور قیامت کا منکر کہتا ہے کہ کیا میں مرجانے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جاؤں گا؟