سورة مريم - آیت 62
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا ۖ وَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ لوگ وہاں کوئی لغو بات نہ سنیں گے صرف سلام ہی سلام سنیں (١) گے، ان کے لئے وہاں صبح شام ان کا رزق ہوگا (٢)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس جنت میں رہنے والے جنتی کوئی فضول اور لغو بات نہیں سنیں گے، بلکہ فرشتے انہیں سلام کریں گے، یا آپس میں ایک دوسرے کو سلام کیا کریں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الواقعہ آیات (25، 26) میں فرمایا ہے : ﴿لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا﴾ نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناہ کی بات، صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی، اور ہر کھانے کے وقت ان کا من چاہا کھانا انہیں ملتا رہے گا۔