سورة مريم - آیت 49

فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جب ابراہیم (علیہ السلام) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انھیں اسحاق و یعقوب (علیہما السلام) عطا فرمائے، (١) اور دونوں کو نبی بنا دیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30) ابراہیم (علیہ السلام) جب اللہ کی خاطر اپنے خاندان، گھر بار اور شہر کو چھوڑ کر بیت المقدس چلے گئے تو اللہ نے انہیں اسحاق جیسا بیٹا اور یعقوب جیسا پوتا عطا کیا، دونوں ہی ان کی زندگی میں نبی ہوئے، اور جنہیں پاکر ان کی تنہائی دور ہوئی اور آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوئی،