سورة مريم - آیت 22

فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس وہ حمل سے ہوگئیں اور اسی وجہ سے وہ یکسو ہو کر ایک دور کی جگہ چلی گئیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10) مفسرین لکھتے ہیں کہ جب جبریل (علیہ السلام) نے انہیں اللہ کا فیصلہ سنا دیا تو راضی برضائے الہی ہوگئیں اور ایک گونہ اطمینان محسو کرنے لگیں، تو جبریل نے ان کے قریب آکر ان کے گریبان میں پھونک دیا، ایک قول یہ ہے کہ ان کے دامن میں پھونک ماری اور ایک تیسری روایت ہے کہ ان کے منہ میں پھونک ماری، بہرحال پھونک کا اثر ان کے رحم تک پہنچ گیا۔ اور اللہ کے حکم سے حمل قرار پاگیا، اس کے بعد وہ لوگوں کی باتوں کے ڈر سے اپنی قوم سے دور پہاڑ کے پیچھے یا وادی میں چلی گئیں۔