سورة مريم - آیت 7

يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَىٰ لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِن قَبْلُ سَمِيًّا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے زکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحیٰی ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کا ہم نام بھی کسی کو نہیں کیا (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمالی اور کہا اے زکریا ! ہم آپ کو ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحی ہوگا، اور جس کا مثیل و شبیہ ہم نے اس کے قبل پیدا نہیں کیا ہے۔ ابن عباس سے روایت ہے کہ بانجھ عورتوں نے ان کے قبل ان جیسا بچہ نہیں جنا تھا، ایک روایت یہ بھی ہے کہ انہوں نے کبھی کوئی گناہ نہیں کیا اور نہ گناہوں کا ارادہ کیا۔