سورة مريم - آیت 5
وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِن وَرَائِي وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے (١) میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے (٢) وارث عطا فرما۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور میرے بعد میری قوم کی باگ ڈور میرے جن رشتہ داروں کے ہاتھ میں جائے گی وہ اس لائق نہیں ہیں کہ ان پر بھروسہ کیا جائے، ان میں کوئی ایسا نہیں جو دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھ سکے، مجھے ڈر ہے کہ وہ لوگ میری دعوت الی اللہ کے کاز کو نقصان پہنچائیں گے۔ اور میری بیوی جوانی کے زمانے سے ہی بانجھ ہے