سورة مريم - آیت 3
إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
انہوں نے رات کی تاریکی میں جب دنیا سو رہی تھی، اپنے رب سے خفیہ طور پر دعا کی اور کہا کہ اے میرے رب ! میری ہڈیاں کمزور ہوچکی ہیں اور سر کے بال بالکل سفید ہوگئے ہیں اور اس سے پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ تو نے میری دعا قبول نہ کی ہو۔