سورة الكهف - آیت 106
ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا وَاتَّخَذُوا آيَاتِي وَرُسُلِي هُزُوًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
حال یہ ہے کہ ان کا بدلہ جہنم ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کا مذاق اڑا یا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے مزید تاکید کے طور پر فرمایا کہ ان کے کفر کی وجہ سے ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور اس لیے کہ انہوں نے میری آیتوں اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا تھا۔