سورة الكهف - آیت 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت (١) طاقت سے میری مدد کرو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ذوالقرنین نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ مجھے تم لوگوں سے کسی معاوضہ کی ضرورت نہیں ہے، اللہ نے جو مال و دولت اور ملک و سلطنت مجھے دیا ہے وہ اس معاوضہ سے کہیں بہتر ہے جو تم لوگ مجھے دینا چاہتے ہو۔ تم لوگ صرف مزودروں، صنعت کاروں اور ضروری آلات سے میری مدد کرو تاکہ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط رکاوٹ کھڑی کردوں، یعنی اس ورّہ کو بند کردوں جس سے ہو کر وہ لوگ تمہاری طرف آجاتے ہیں،