سورة الكهف - آیت 89

ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر وہ اور راہ کے پیچھے لگا (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(55) انتہائے مغرب تک پہنچ جانے کے بعد ذوالقرنین نے مشرق کی طرف واپسی کا راستہ اختیار کیا اور راہ میں جتنی قومیں آئیں انہیں دین ابراہیمی کی دعوت دی، جن لوگوں نے اس کی دعوت کو قبول کیا انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا اور جنہوں نے انکار کیا انہیں ذلت و رسوائی سے دوچار کیا، ان کے مال و دولت پر قبضہ کرلیا، اور ان قوموں میں سے ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ کرلیا جن کے ذریعہ دوسری قوموں پر غلب حاصل کرنے میں مدد لی،