سورة الكهف - آیت 87

قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس نے کہا جو ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے (١) پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اسے سخت تر عذاب دے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(54) ذوالقرنین نے کہا جو شرک و کفر کے ذریعہ دنیا میں فساد پھیلاتا رہے گا اور دوسروں کو گمراہی کی دعوت دے گا اسے ہم قید و بند سے گزاریں گے اور قتل کریں گے اور موت کے بعد قیامت کے دن جب اپنے رب کے پاس جائے گا تو وہ اسے انتہائی سخت عذاب دے گا