سورة الكهف - آیت 78

قَالَ هَٰذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس نے کہا بس یہ جدائی ہے میرے اور تیرے درمیان، (١) اب میں تجھے ان باتوں کی اصلیت بھی بتا دونگا جس پر تجھ سے صبر نہ ہوسکا (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(49) خضر نے کہا کہ آپ اپنے وعدہ کے مطابق میرا ساتھ چھوڑ دیں، اور میں اب آپ کو اپنے ان افعال کی تاویل بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے تھے، صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : اللہ موسیٰ پر رحم کرے کاش کہ وہ صبر کرتے تاکہ دونوں حضرات کی مزید خبریں ہمیں معلوم ہوتیں۔