سورة الكهف - آیت 73
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
موسٰی نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی نہ ڈالیئے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے اس پر میرا مواخذہ نہ کیجیے اور اتنی شدت نہ برتیئے کہ مجھے اپنا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کردیجیے، بلکہ میری غلطی کو نظر انداز کردیجیے۔