سورة الكهف - آیت 72
قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
خضر نے جواب دیا میں نے تو پہلے ہی تجھ سے کہہ دیا تھا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کرسکے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(44) خضر نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی شرط یاد دلائی کہ میں نے تو آپ سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ میرے کسی فعل پر اعتراض نہیں کریں گے، اس لیے کہ آپ کو اس کا سبب معلوم نہیں ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ مجھ سے بھول ہوگئی ہے،