سورة الكهف - آیت 43

وَلَمْ تَكُن لَّهُ فِئَةٌ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کی حمایت میں کوئی جماعت نہ (١) اٹھی کہ اللہ سے اس کا کوئی بچاؤ کرتی اور نہ وہ خود بدلہ لینے والا بن سکا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس نے فخر و مباہات کے طور پر جو کہا تھا کہ اس کے پاس جاہ و حشم اور اولاد وخدم بھی مسلمان سے زیادہ ہیں، تو اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آیت (43) میں فرمایا کہ جب اس پر مصیبت آئی تو اللہ کے مقابلے میں کوئی بھی اس کی مدد کے لیے نہیں آیا، اور نہ وہ خود ہی اللہ کے انتقام سے اپنے آپ کو بچا سکا، اس لیے کہ جب کسی پر اللہ کا عذاب نازل ہوجاتا ہے، تو اس کی ذات کے علاوہ کوئی یارو مددگار نہیں ہوتا۔ آیت (44) میں یہی بات بیان کی گئی ہے۔